ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / صحراء الانبار کو داعش سے پاک کرنے کے لیے پیشگی آپریشن

صحراء الانبار کو داعش سے پاک کرنے کے لیے پیشگی آپریشن

Sat, 13 May 2017 21:02:50    S.O. News Service

بغداد،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)عراقی فوج اور قبائلی جنگجوؤں نے الانبار گورنری کے مغربی صحرائے انبار کو شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں سے پاک کرنے کے لیے پیش گی آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ گذشتہ روز عراقی سیکیورٹی فورسز اور قبائلی جنگجوؤں نے صحرائے انبار میں داعش کے خلاف مختلف محاذوں پر کارروائی کا آغاز کیا ہے۔عراقی فوج نے مغربی صحرائے انبار کے ایک سو کلو میٹر اندر تک داعش کے ٹھکانوں کی نشاندہی اور انہیں تباہ کرنے کا پیش گی آپریشن شروع کیا ہے۔ اس آپریشن میں داعش کے دسیوں جنگجوؤں کے ہلاک کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ دوسری جانب مغربی موصل میں بھی عراقی فوج کا داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ عراقی فورسز پرانے موصل شہر کی طرف پیش قدمی کررہی ہیں۔جزیرہ الانبار میں جاری آپریشن کے انچارج جنرل قاسم محمدی نے گذشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ المحمدی کے علاقے میں بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑی گئی تھی جسے دہشت گردی کی کارروائی کے لیے استعمال ہونے سے قبل ناکارہ بنا دیا گیا۔
جنرل محمدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عراقی فورسرز نے بارود سے بھری ایک گاڑی کو تباہ کیا ہے۔ یہ کارروائی پیش آئند آپریشن کا نقطہ آغاز ہے۔پیشگی اور اقدامی حملوں کا مقصد داعش کو کمزور کرنا ہے۔ اسی ضمن میں عراقی فوج اور عالمی فوج اتحاد کیجنگی طیارے بھی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کررہے ہیں۔ عراقی فوج نے عالمی اتحادی طیاروں کی بمباری کی چھتری تلے پیش قدمی کرتے ہوئے روای ، عنہ اور کئی دوسرے علاقے داعش سے چھڑا لیے ہیں۔جمعرات کو عراقی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نے الرزازی گذرگاہ کے قریب ایک خطرناک خود کش حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔


Share: